کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 451 بنا کر آوٹ ہو گئی۔
پاکستانی اننگز کی خاص بات سینئر مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کے 177 رنز تھے۔
سری لنکن باؤلرز انہیں میچ کے پہلے چار سیشنز میں آوٹ نہ کر سکے لیکن جمعرات کو کھانے کے وقفے کے بعد خان دلراون پریرا کی گیند پر کیتھورون وتنگا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
گزشتہ روز کے سکور 4-261 کے ساتھ جب پاکستان نے آج بیٹنگ شروع کی تو خان اور اسد شفیق نے پانچوں وکٹ کی شراکت 137 رنز تک پہنچا دی۔
سری لنکن باؤلنگ اٹیک آج کے پہلے سیشن میں پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ پریشان نہ کر سکا اور واحد وکٹ شفیق کی گری جو75 کے انفرادی سکور پر رنگنا ہیرات کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
جس کے بعد لنچ بریک تک خان اور سرفراز احمد نے محتاط انداز میں مجموعی سکور 5-347 تک پہنچا دیا۔
دوسرے سیشن میں میزبان باؤلرز کھیل میں واپس آئے اور انہوں نے 359 پر خان کو آوٹ کرنے کے بعد نصف سینچری بنانے والے سرفراز کو 388 رنز پر پولین کی راہ دکھائی۔
424 پر سری لنکن باؤلرز کو سعید اجمل اور 451 پر عبدالرحمان کی وکٹیں ملیں۔
میزبان ٹیم کی جانب سے پریرا 137 رنز دے کر پانچ وکٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے۔
دوسرے کامیاب باؤلرز میں ہیراتھ اور پراساد نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔